الجہرہ: (ویب ڈیسک) کویتی حکومت نے اسراء والمعراج یا شب معراج کے موقع پر عام تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے، شب معراج وہ رات ہے جب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم آسمانوں کے معجزاتی سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
کویتی حکومت نے شب معراج کی آمد کی خوشی میں تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شب معراج خصوصی دعاؤں کے ساتھ منائی جاتی ہے، کیونکہ مسلمان اس رات اللہ پاک سے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ شب معراج رجب کی 27 ویں شب کو منائی جاتی ہے، رجب اسلامی کیلنڈر کا ساتواں مہینہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں نبیﷺ کے یوم ولادت کی خوشیاں منائی جارہی ہیں
شب معراج کی مناسبت سے کویتی سول سروس کمیشن نے 30 جنوری 2025 سے ہفتہ، 1 فروری 2025 (جمعرات سے ہفتہ) تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر 27 جنوری کو منائی جائے گی لیکن کویتی کابینہ نے اس چھٹی کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے رہائشیوں کو ایک لمبا ویک اینڈ مل گیا ہے۔
اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے اور 2 فروری بروز اتوار کو معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔