Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شبیر شاہ سرینگر سے نئی دہلی کیلئے چل پڑے !!! ایئرپورٹ پر گرفتار ہونے کا امکان ہے: بھارتی میڈیا

شبیر شاہ سرینگر سے نئی دہلی کیلئے چل پڑے !!! ایئرپورٹ پر گرفتار ہونے کا امکان ہے: بھارتی میڈیا
August 22, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست پر سرتاج عزیز سے ملاقات کےلئے نئی دہلی پہنچنے والے حریت رہنما شبیر شاہ کو نئی دہلی ایئر پورٹ پر حراست میں لینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما بھارتی ہٹ دھرمی کے آگے ڈٹ گئے۔ حریت رہنما شبیر شاہ پاکستانی ہائی کمیشن کی دعوت پر سرتاج عزیز سے ملاقات کےلئے نئی دہلی روانہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں نئی دہلی ایئر پورٹ پر گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف سرینگر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔ اگربھارت مذاکرات معطل کرتا ہے تو یہ اس کا غیردانشمندانہ اقدام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان اوربھارت کے تنازعات کے اولین فریق ہیں۔ پاکستان کو بھارت کے ساتھ سیکرٹری سطح کے مذاکرات سے پہلے کشمیریوں سے بات کرنی چاہیے۔