شبلی فراز حملے میں بال بال بچ گئے، گارڈ اور ڈرائیور زخمی

پشاور/ اسلام آباد (92 نیوز) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پرتشدد واقعات، وفاقی وزیر شبلی فراز حملے میں بال بال بچ گئے، گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا، پتھراؤ سے گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے شبلی فراز کو فون کیا اوران کی خیریت دریافت کی۔
وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی شبلی فراز پرحملے کی مذمت کی۔
خیبر پختونخوا کے دیگر کئی مقامات پر بھی لڑائی جھگڑے، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے، تین افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔