Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات مقرر ، عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات

شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات مقرر ، عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات
April 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات بنا دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کامعاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات  کر دیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ  کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات  کر دیا گیا ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم  سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں جبکہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ اور طویل عرصے تک ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم  نے آنے والے دنوں میں میڈیا پر حکومتی موقف مثبت انداز میں پیش کرنے اور اس سلسلے میں حکومتی بیانیے کو تقویت دینے کیلئے  یہ  تبدیلیاں کی ہیں۔

وزیر اطلاعات کیلئے  فیصل جاوید اور شہباز گل کے نام پر بھی غور کیا گیا، شفقت محمود  اور شیخ رشید  سے بھی  رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے معذرت کرلی جس پر وزیراعظم نے  شبلی فراز  کو یہ ذمہ داری سونپ دی۔