Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی وزیراعظم سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی وزیراعظم سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بعد شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات کی، ملک میں کورونا وائرس اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم ہدایات بھی دی گئیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا جبکہ فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔ ان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔