Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ محمود کی ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

شاہ محمود کی ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
August 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں تہران پہنچ گئے۔ ایرانی صدر اور ہم منصب سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تہران پہچنے پر ایرانی ہم منصب نے پُرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں باہمی امور، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر سے ملاقات بھی کی جبکہ ترکمانستان میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی سے ملاقات ہوئی۔

ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی لیڈرشپ کو وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی نقطہ نظرسے آگاہ کیا، کہا، پُرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں منفعت کا باعث ہوگا۔