Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ محمود کا یوکرائنی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

شاہ محمود کا یوکرائنی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
August 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی اُمور، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا، پاکستان، یوکرائن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان، وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

مخدوم شاہ محمود نے کہا، پاکستان یوکرائن کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا متمنی ہے۔

شاہ محمود قریشی اور یوکرائنی وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے دوطرفہ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے یوکرائنی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔