Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ محمود قریشی کی سندھ میں سولو فلائٹ، تحریک انصاف میں ناراضگیاں، چودھری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی کی سندھ میں سولو فلائٹ، تحریک انصاف میں ناراضگیاں، چودھری سرور کا اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ
April 28, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شاہ محمود قریشی کی سندھ میں سولو فلائٹ سے تحریک انصاف میں ناراضگیاں بڑھ گئیں۔ چودھری سرور نے اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف میں ناراضگیوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ متعدد اہم رہنما شاہ محمود قریشی کے فیصلوں اور ان کی طرف سے  سندھ میں مارچ کے حوالے سے سولوفلائٹ پر سخت ناراض ہیں جبکہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے اس معاملے پر مخالفت بھی کی تھی۔ اندرونی اختلافات کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی دھڑے بندی بھی مزید سنگین ہو گئی ہے۔ چودھری سرور اور شاہ محمود قریشی میں متعدد بار تلخ کلامی بھی ہو چکی ہے۔ بات بڑھ جانے پر اب چودھری سرور نے اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری سرور آج رات لندن روانہ ہوں گے۔ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل ان کی اچانک برطانیہ روانگی سے شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں تاہم ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور برطانیہ میں الیکشن کے پیش نظر جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع  کا دعویٰ ہے کہ چودھری سرور آج عمران خان سے اجلاس میں ملاقات کریں گے۔ اگر ان کی  شرائط تسلیم نہ ہوئیں تو وہ لندن چلے جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔