شاہ محمود قریشی کو پی پی 217سے شکست دینے والا محمد سلمان نا اہل قرار

اسلام آباد ( 92 نیوز)پی پی 217 سے کامیاب امیدوار محمد سلمان نااہل قرار دے دیئے گئے ۔
شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے محمد سلمان اپنی عمر سے ہار گئے ، نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25سال سے کم نکلی جس کے باعث الیکشن کمیشن نے انہیں نا اہل قرار دے دیا۔
محمد سلمان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے پی پی 217 میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔