Friday, September 30, 2022

شاہ محمود قریشی کا مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج

شاہ محمود قریشی کا مودی کو مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج
ملتان ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مقبوضہ  کشمیر میں ریفرنڈم کا چیلنج دے دیا ۔ وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آج سب کہہ رہے ہیں کہ بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے ، مودی کشمیر میں کرفیو ختم کریں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  15 اگست کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا ، آج بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار کیخلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ، بھارتی وزیر خارجہ نے میرے بعد چین کا دورہ کیا،   بھارت نے چین کو کہا کہ آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے  مگر چین نے بھارتی موقف یکسر مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  کشمیر کی جدوجہد ایک نئی نسل میں منتقل ہو گئی ہے ،  براہ کرم کشمیر پر کوئی سیاست نہ کرے ،  ہر کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے ایسا نہ ہو وہ مایوس ہوجائے ، جو بھی ہو کرتارپور راہداری پر کام جاری رہے گا ۔