Wednesday, December 7, 2022

شاہ محمود قریشی کا خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان ‏

شاہ محمود قریشی کا خود کو آئسولیشن میں   رکھنے کا اعلان ‏

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے  خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کر دیا ،  شاہ محمود کا کہنا ہے ماہرین نے 5روز بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

دورہ چین سے واپس آئے شاہ محمود قریشی نے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان کیا ، ان کا کہنا تھا کہ  دورہ چین کا مقصد چینی قیادت اور عوام سے اظہاریکجہتی کرنا تھا ، ہم نے ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، طلباء کو نہ نکالنے کا مقصد چین کی حکومت پر اعتماد کا اظہار تھا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  کل ہماری ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ووہان کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے بات چیت ہوئی ، الحمدللہ وہ سب کے سب صحت مند اور متحد تھے ۔