Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہ محمود قریشی نے پاناما کیس پر دی جانیوالی اگلی تاریخ کو چالیسواں قرار دیدیا

شاہ محمود قریشی نے پاناما کیس پر دی جانیوالی اگلی تاریخ کو چالیسواں قرار دیدیا
December 10, 2016

 لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاناما کیس پر دی جانیوالی اگلی تاریخ کو چالیسواں قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ اس دوران 9عوامی عدالتیں لگائیں گے، پیپلز پارٹی کے 4نکاتی مطالبات کے حق میں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ پاناما کا کیس موجودہ ججز کی سربراہی میں چلنے دیا جائے پانامہ پر ہمارا موقف مضبوط ہے تاہم کیس کے نئے پہلووں کو عوام تک پہنچانے کیلئے ایک بار پھر عوام میں جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ بلاول بھٹو کے چار مطالبات کی حمایت کرتے ہیں تاہم کرپشن کی تحقیقات کیلئے پیپلز پارٹی نے جو کمیشن قائم کیا اسکے سربراہ ملک کے کرپٹ ترین وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہیں،، پیپلز پارٹی کے اس فیصلے پر تشویش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوری میں ملٹری کورٹس کی معیاد ختم ہو رہی ہے حکومت ملٹری کورٹس کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے اور عوام کو بتائے کہ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دو سالوں میں کیا قانون سازی کی ہے۔