Thursday, September 28, 2023

شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ، سید علی گیلانی

شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی ، سید علی گیلانی
September 30, 2018
سرینگر( 92 نیوز )حریت رہنما سید علی گیلانی  نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر نے کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمان کی ہے ۔ سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھرپوراندازمیں بیان کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل  کےمطالبےکوسراہتےہیں۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں جب کہ اقوام متحدہ  مقبوضہ کشمیر کیلئے کمیشن کا قیام عمل میں لائے  پاکستان خیر مقدم کرے گا۔