Tuesday, January 31, 2023

شاہ محمود قریشی اپوزیشن کے احتجاج کے اعلان پر برہم

شاہ محمود قریشی اپوزیشن کے احتجاج کے اعلان پر برہم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپوزیشن کے احتجاج کے اعلان پر برہم ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے یہ ہمیں کہتے تھے کہ احتجاج سے آپ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کو جمہوریت کیلئے نقصان دہ کہنے والے بھی عید کے بعد احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔ وزیر خارجہ نے کہا امریکا اور چین کی معاشی جنگ کے بھی ڈالر پر اثرات پڑ رہے ہیں۔ حکومتی معاشی ٹیم کے نئے ارکان باہر سے بھاری تنخواہیں چھوڑ کر آئے ہیں، انہیں موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا شبر زیدی کبھی کسی حکومتی عہدے پر نہیں رہے۔