شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئے۔
واشنگٹن میں دو روز قیام کے بعد 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیو یارک جائیں گے۔
وزیر خارجہ رات گئے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے اور عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر اپنا بورڈنگ کارڈ لیا۔
ائیرپورٹ پر موجود مسافروں نے وزیر خارجہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
