Saturday, July 27, 2024

شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے

شاہ محمود قریشی آج امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے
October 2, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز نیویارک سے  واشنگٹن پہنچے تھے۔ مائیک پومپیو سے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ہو گی جس میں پاک امریکی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اور کانگریس اراکین سے بھی ملیں گے۔ اپنے قیام کے دوران شاہ محمود قریشی کل امریکی ادارہ برائے امن بھی جائیں گے۔