Thursday, September 29, 2022

شاہ فیصل کالونی کراچی میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی

شاہ فیصل کالونی کراچی میں دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ( 92 نیوز) شاہ فیصل کالونی کراچی میں  دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق  دھاگے کی فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد فائر بریگیڈ کی دو مزید گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں  جبکہ فیکٹری کی دیوار توڑ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہناہے کہ آگ کی شدت میں کمی کیلئے فوم کا استعمال کیا جا رہاہے ۔