Thursday, February 9, 2023

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار کے چار سال مکمل ، سعودی عرب میں جشن منایا گیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار کے چار سال مکمل ، سعودی عرب میں جشن منایا گیا
ریاض( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار کے چار سال مکمل ہونے پر پورے ملک میں جشن منایا گیا، عرب روایت کے مطابق تمام قبائل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد  سعودی عرب کی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سپرد کی گئی ، انکی حکومت کو چار سال مکمل ہونے پر پورے ملک میں جشن کا سا سماں تھا۔ اس حوالے سے منطقہ شرقیہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سنٹر میں  پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقعے  پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگیا ۔ تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کے دورے اقتدار  میں  ہونے والی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے  ویڈیوز بھی نشر کی گئیں ، جس میں اُن کے وژن 2030 کو اجاگر کیا گیا۔