Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
February 26, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر نے کہا امریکا سعودی عرب کی سلامتی  کیلئے ہر ممکنہ دفاعی تعاون فراہم کرے گا۔

 ادھر سعودی عرب اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان  بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انتھونی بلنکن نے دو طرفہ روابط، اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔