Friday, September 20, 2024

شاہ سلمان امریکا پر برہم، اوباما کی میزبانی میں اجلاس میں شریک نہیں ہونگے، اجلاس میں شریک نہ ہونے سے عالمی میڈیا میں چہ میگوئیاں

شاہ سلمان امریکا پر برہم، اوباما کی میزبانی میں اجلاس میں شریک نہیں ہونگے، اجلاس میں شریک نہ ہونے سے عالمی میڈیا میں چہ میگوئیاں
May 12, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر براک اوباما کی میزبانی میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی نمائندگی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی قیادت میں وفد کریگا۔ خلیج تعاون کونسل کا اجلاس چودہ مئی کو کیمپ ڈیوڈ میں ہو گا جس میں امریکی صدر نے خلیجی ممالک کو ان کی سلامتی کے حوالے سے یقین دہانی کرانا تھی جبکہ اجلاس سے قبل براک اوباما نے شاہ سلمان اور دیگر سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کرنا تھیں۔ سعودی بادشاہ کے اجلاس میں نہ جانے پر کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان امریکا پر برہم ہیں تاہم سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان یمن میں جنگ بندی اور انسانی امداد کے کاموں پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ جان کیری اس اجلاس کی تیاری کیلئے ریاض گئے اور پیرس میں بھی نوید سنائی تھی کہ اجلاس میں خطے میں امن وسلامتی کیلئے نئے اقدامات زیرغور آئیں گے اور یہ کہ اوباما خلیجی ممالک کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر شکوک وشبہات دور کریں گے لیکن لگتا ہے کہ شاہ سلمان خطے میں امریکا کے دوہرے کردار پر خاصے برہم ہیں۔