Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ زین بگٹی کی عمران خان سے ملاقات،وزیراعظم کے انتخاب میں حمایت کا اعلان

شاہ زین بگٹی کی عمران خان سے ملاقات،وزیراعظم کے انتخاب میں حمایت کا اعلان
August 7, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی  نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی  ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کے انتخاب میں  پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا  اور ساتھ میں ڈیرہ بگٹی کے مسائل سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا  ، انہوں نے بے گھر افراد کی آبادکاری کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بھی تحریک انصاف کی قیادت کے سامنے رکھا۔ عمران خان نےوزیر اعظم کے انتخاب میں حمایت پر شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کا شکریہ ادا کیا اور انکی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کر دی ۔