Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ زین بگٹی کو 3ماہ کےلئے جمہوری وطن پارٹی کاعبوری صدر منتخب کرلیا گیا

شاہ زین بگٹی کو 3ماہ کےلئے جمہوری وطن پارٹی کاعبوری صدر منتخب کرلیا گیا
May 6, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بگٹی ہاوس میں جمہوری وطن کا اجلاس ہو ا جس میں جے ڈبلیو پی کی مرکزی آرگنائزنگ اور ضلعی تنظیموں نے متفقہ طور پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو پارٹی کا عبوری صدر منتخب کر لیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر نور الدین بگٹی، نویداحمد، آمنہ مینگل اور دیگر نے کہا کہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی وفات کے بعد صرف تین ماہ کےلئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو عبوری صدر منتخب کیا ہے، باقی ممبران پر مشتمل کابینہ وہی رہے گی جو نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے اپنی زند گی میں منتخب کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں جے ڈبلیو پی کے یوم تاسیس کے موقع پر قونصل سیشن ہو گا جس میں نئے صدر اور کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔