Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی

شاہ زیب قتل کیس کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی
January 26, 2018

کراچی (92 نیوز) شاہ زیب قتل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقرر کر دیا گیا ۔ سماعت 31 جنوری کو  سپریم کورٹ میں ہو گی ۔
شاہ زیب قتل کیس ایک بار پھر اعلی عدلیہ میں پہنچ گیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اکیتس جنوری سے کیس کی سماعت کرے گا ۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں ۔ 
ادھر شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے اور سول سوسائٹی کے وکیل بیرسٹر فیصل صدیقی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا ۔
سول سوسائٹی نے اہم مقدمے سے انسداد ہشتگردی کی دفعات نکالنے کے خلاف اپیلیں دائرکی تھیں ۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی سمیت دو ملزمان کو سزائے موت اور شریک ملزمان کو عمر قید کی سزاسنائی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے سزائیں کالعدم قرار دے دی تھیں اور مقدمے سے انسداد ہشتگردی کی دفعات بھی ہٹا دی تھیں ۔ ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں ۔