Sunday, September 25, 2022

شاہ زیب قتل کیس، ملزم شاہ رخ تجوئی اور دیگر کی رہائی کا پروانہ جاری

شاہ زیب قتل کیس، ملزم شاہ رخ تجوئی اور دیگر کی رہائی کا پروانہ جاری

کراچی ( 92 نیوز ) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی رہائی کا پروانہ جاری ہوگیا ۔

ملزموں کو آج سنٹر جیل کراچی سے رہا کردیا جائے گا۔  عدالت نے ملزموں کی ضمانت پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی ۔

مقتول کے والد اورنگزیب خان نے صلح کا حلف نامہ عدالت میں جمع کرایا تھا اور کہا تھا کہ ملزموں کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کر دیا ہے ۔

علالت کے بہانے جیل کی بجائے جناح اسپتال میں بیٹھا شاہ زیب کا قاتل شاہانہ انداز سے رہا ہوا۔ گاڑیوں کا ایک لمبا پروٹوکول اسے لینے کیلئے ہسپتال کے باہر موجود تھا ۔
شاہ رخ جتوئی بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے قافلے میں رخصت ہوا ۔ طویل عرصے سے علالت کے نام پر اسپتال میں زیر علاج شاہ رخ جتوئی رہائی کا پروانہ ملتے ہی ہشاش بشاش ہو گیا۔