Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے صلح نامے کی تفصیلات طلب کر لیں

شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے صلح نامے کی تفصیلات طلب کر لیں
January 5, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مقامی عدالت نے مقتول شاہ زیب قتل کے اہلخانہ اور مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے درمیان صلح نامے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور اور سراج تالپور مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم غلام مصطفی لاشاری کو جیل سے عدالت لایا گیا۔
عدالت نے مقتول شاہ زیب کے اہلخانہ اور مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے درمیان صلح نامے کی تفصیلات اور فریقین کے دلائل بھی طلب کر لئے جس کے بعد عدالت نے کہا کہ ملزموں کو بیس جنوری کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی۔
شاہ زیب کے والد کی جانب سے صلح نامہ جمع کرانے پر شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔
سال دو ہزار بارہ میں ڈیفنس میں نوجوان شاہ زیب کو جھگڑے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔