Thursday, February 29, 2024

شاہ رخ جتوئی کو سہولیات فراہم کرنیوالا معطل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو بحال

شاہ رخ جتوئی کو سہولیات فراہم کرنیوالا معطل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو بحال
October 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ سرکار نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حکم ہوا میں اڑادیا، سزائے موت کے قیدی شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس سہولت فراہم کرنے پر معطل ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو دوبارہ بحال کردیا۔ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی پر مہربان سندھ کی جیالی سرکار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم کو بھی ہوا میں اڑادیا، مجرم کو سی کلاس فراہم کرنے پر معطل ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو دوبارہ عہدے پر بحال کردیا  گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے 27 اکتوبر کو اچانک ملیر جیل کا دورہ کیا تو مجرم شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل کے بجائے کمرے میں پایا تو موقع پر ہی جیل سپرنٹنڈنٹ کی معطلی کا حکم جاری کیا تھا ۔ چیف جسٹس کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے فوری طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کی معطلی کا حکم جاری کیا تھا تاہم آج بذریعہ نوٹی فکیشن انہیں دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے تحقیقات کا حکم بھی دے رکھا ہے۔