Saturday, December 3, 2022

شاہ رخ جتوئی کو بے جا سہولیات فراہم کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل معطل

شاہ رخ جتوئی کو بے جا سہولیات فراہم کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل معطل
کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کی ملیر جیل کا دورہ کیا جہاں سزائے موت کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو بے جا سہولیات فراہم کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا۔ ہفتےکے روز چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملیر جیل کراچی کا دورہ کیا ، دورے کے دوران  چیف جسٹس جب  شاہ رخ جتوئی کے سیل میں پہنچے تو وہاں  بے جا سہولیات دیکھ کر برہم ہو گئے ۔ چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو  معطل کرتے ہوئے ذمہ دار کے تعین  کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف  جسٹس ثاقب نثار نے  مجرم شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کرنے  کے احکامات بھی صادر کئے ۔ انہوں نے جیل میں انور مجید کے کمرے کا بھی دورہ کیا۔ چیف جسٹس کی ہدایات پر شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا،ملیر جیل میں ڈیتھ سیل نہ ہونے کے باعث مجرم شاہ رخ کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔