Friday, September 30, 2022

شاہ رخ اور عامر خان اچھے دوست ہیں، کوئی نمبر ون، ٹو یا تھری نہیں: سلو بھائی

شاہ رخ اور عامر خان اچھے دوست ہیں، کوئی نمبر ون، ٹو یا تھری نہیں: سلو بھائی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) سلو بھائی نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان میرے اچھے دوست ہیں۔ ہم میں سے کوئی نمبر ون، نمبرٹو یا نمبر تھری نہیں۔ مداح جذبات سے مت کھیلیں۔ تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا میں نمبر ون کی دوڑ میں تو سب شامل ہیں مگر دبنگ خان کا تو انداز ہی کچھ نرالا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے دھیمے انداز میں مداحوں کو کہہ ڈالا کہ جذبات سے نہ کھیلا جائے ورنہ سوشل میڈیا پر اپنا اکاو¿نٹ بند کر دوں گا۔ دبنگ خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کے پہلے ٹیزر ٹریلر پر عامرخان اور شاہ رخ مثبت ٹویٹ کرچکے ہیں۔