اسلام آباد ( 92 نیوز) وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے شاہین تھری کا تجربہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل دو ہزار سات سو پچاس کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، شاہین تھری میزائل میں روایتی اور نیوکلیئر وار ہیڈ لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو چانچا گیا، شاہین تھری میزائل نے پوری کامیابی سے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔