Saturday, July 27, 2024

شاہین ایئر لائین کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کرینگے ، چیف جسٹس

شاہین ایئر لائین کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کرینگے ، چیف جسٹس
August 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چین میں پھنسے مسافروں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شاہین ایئر لائین کے سی ای او احسان صہبائی کا نام ای سی ایل میں شامل کرینگے، متاثرین کو امداد کی فراہمی تک باہر نہیں جائینگے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے چین میں پھنسے مسافروں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے ، تین دن ائیرپورٹ پر بیٹھا غیر معمول اذیت ہے ۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے شاہین ایئر لاین کو اپنے رویے کی وجہ سے چائنہ والے ایشو کا سامنا کرنا پڑا، فلائٹ آپریشن معطل  کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے کہا شاہین ایئر لائین اربوں روپے کی ڈیفالٹر ہے، ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا ۔ احسان صہبائی نے کہا اپنے ذمہ واجب الادا رقم سے انکاری نہیں ۔ سول ایوی ایشن کوتمام واجبات ادا کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا ۔ عدالت مناسب رقم تجویز کر دے ۔ عدالت نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی ۔