شاہین ائیر لائنز کا پائلٹ عصمت محمود انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

لاہور (92نیوز) شراب کے نشے میں جہاز اڑانے کے الزام میں گرفتار پائلٹ عصمت محمود کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پائلٹ عصمت محمود کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو عصمت محمود کے خلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی قانون کی دفعات کے اخراج کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔