Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہین ائیر لائنز کا جہاز آج رات چین روانہ ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی

شاہین ائیر لائنز کا جہاز آج رات چین روانہ ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی
August 5, 2018
لاہور( 92 نیوز) چین میں 7 روز سے پھنسے 324 پاکستانیوں کی واپسی کے معاملے پر ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرلائنز کا جہاز آج رات چین روانہ ہوگا ۔ ترجمان کے مطابق طیارے میں معمولی خرابی دور کرنے کیلئے آلات بھی پہنچ گئے ، پرواز آج رات تک آپریٹ نہ ہوئی تو حج آپریشن کے باعث طیارہ دستیاب نہیں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہین ائیرلائن انتظامیہ کی سستی کی کی وجہ سے معاملہ سنگین ہوا۔شاہین ائیرلائن کی انتظامیہ تیزی دیکھاتی تو مسافر پہلے ہی وطن واپس پہنچ سکتے تھے۔ ڈھائی سوسے زائدمسافر پانچ دن سےچین میں وطن واپسی کا انتظارکررہےہیں۔ آج شب طیارہ چین روانہ ہوگیاتو مسافروں کی جلد وطن واپسی ہوسکتی ہے۔