Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہینوں کے 'بال و پر' سنوارنے کیلئے بڑے نام سامنے آ گئے

شاہینوں کے 'بال و پر' سنوارنے کیلئے بڑے نام سامنے آ گئے
April 5, 2016
لاہور (92نیوز) وقار یونس کی چھٹی کے بعد نیا کوچ تعینات کرنے کیلئے پی سی بی نے رسمی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔ پانچ سال کوچنگ اوردس سال کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے پاکستانی اور غیرملکی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کوچ کے لئے جاری کئے گئے اشتہار میں دی گئی شرائط کے مطابق کوچ کی عمر کی حد مقرر اور کوچنگ کے کسی سرٹیفکیٹ کی شرط نہیں رکھی گئی۔ البتہ کوچنگ سافٹ وئیرز پر عبو ر رکھنے والے امید وار کو ترجیح دی جائے گی۔ خواہشمند پاکستا نی اور غیر ملکی کوچز 25 اپریل تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ دوسری طرف پی سی بی کے انتہائی باوثوق ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا کہ قومی ٹیم کا نیا کوچ غیر ملکی ہی ہو گا۔ پی سی بی نے وسیم اکرم اور رمیض راجہ کو کوچ کی تلا ش کیلئے مشیر مقرر کر رکھا ہے جبکہ غیر ملکی کوچز میں گیر ی کرسٹن، ڈین جونز، مکی آ رتھر اور ٹام موڈی کے نام فیورٹ ہیں۔ پاکستانی کوچز میں عاقب جاوید کا نام ترجیحی لسٹ میں شامل ہے۔ فیورٹ کوچز سے بات چیت کے دوران معاوضے کے معاملات طے ہونے کی صورت میں انہیں درخواست جمع کروانے اور انٹرویو کے رسمی عمل سے گزارا جائے گا۔ نئے کوچ کا معاہدہ مئی سے شروع ہو گا اور ابتدائی طورپر ایک سال کا اکنٹریکٹ دیا جائے گا۔