Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہینوں کی برسبین ٹیسٹ سے پہلے بھرپور ٹریننگ ، یاسر شاہ بھی ایکشن میں نظرآئے

شاہینوں کی برسبین ٹیسٹ سے پہلے بھرپور ٹریننگ ، یاسر شاہ بھی ایکشن میں نظرآئے
December 12, 2016

 برسبین(92نیوز)شاہینوں  نےبرسبین ٹیسٹ کے لئے گابا سٹیڈیم  میں بھرپور ٹریننگ کی۔ لیگ سپنر یاسر شاہ بھی ایکشن میں نظر آئے۔ پہلے ٹیسٹ میں انکی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔۔

تفصیلات کےمطابق  شاہینوں پر امتحان آن پہنچاہے ، برسبین میں  ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے گیبا سٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس سیشن مکمل کیا گیا ۔

کمر کی تکلیف میں مبتلا لیگ سپنر یاسر شاہ نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی  اور پورے ردھم کے ساتھ بالنگ بھی کرائی۔ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی پہلے  ٹیسٹ میں شرکت مکمل فٹنس سے مشروط ہے۔ شاہینوں نے بیٹنگ بالنگ کے ساتھ  ساتھ فزیکل ٹریننگ پر بھی بھر پور توجہ دی۔ آسٹریلیا کی سیریز شاہینوں کا کڑاامتحان ہے اور اس کو شاہین اپنی بھر پور محنت اور کارکر دگی سے ہی  فتح میں بدل سکتے ہیں۔