Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہینوں نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 109 رنز سے شکست دے دی

شاہینوں نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 109 رنز سے شکست دے دی
August 25, 2021 --- ویب ڈیسک

جمیکا (92 نیوز) شاہینوں نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 109 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 219 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ دیکھنے میں آئی۔ شاہین شاہ نے دوسری اننگز میں چار اور میچ میں دس وکٹیں لیں۔ نعمان علی نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم نے کہا ویسٹ انڈیز سے سیریز برابر کرنے کیلئے ہم نے بولڈ فیصلے کئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے غیرمعمولی ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔ آخری روز نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کی۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے خوشی ہے توقعات پر پورا اترا۔ کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتا ہوں۔ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 12 پوائنٹس حاصل کر لئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔