Friday, December 2, 2022

شاہینوں نے ون ڈے سیریز کیلئے تیاری شروع کردی

شاہینوں نے ون ڈے سیریز کیلئے تیاری شروع کردی

 برسبین(92نیوز)شاہینوں نے ون  ڈے سیریز کیلئے برسبین میں تیاری شروع کر دی ون ڈے اسکواڈ نے کوچ کی زیر نگرانی خوب لہو گرمایا۔ دوسری جانب پی سی بی نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اظہر الیون نے مشن  آسٹریلیا کے دوسرے حصے کیلئے  کمر کس لی  ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد شاہینوں نے نئے عزم کے ساتھ ون ڈے کی تیاری شروع کر دی۔ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے برسبین میں چمکتی دھوپ میں لہو گرمایا کوچز نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی   فٹنس پر  بھی خصوصی توجہ دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہےآسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو زیر کرنے کے لیے شاہینوں کو سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ تیرہ جنوری کو  برسبین میں کھیلا جائےگا۔