Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہینوں نے نیوزی لینڈ الیون کو وارم اپ میچ میں 120 رنز سے شکست دے دی

شاہینوں نے نیوزی لینڈ الیون کو وارم اپ میچ میں 120 رنز سے شکست دے دی
January 3, 2018

نیلسن (92 نیوز) شاہینوں نے کیویز کو دبوچ لیا۔ وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ الیون کو120رنز سے شکست دے دی۔

گرین شرٹس کے اوپنر نے شاندار 206 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 106 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے بھی 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 341 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے انکیت آرپون نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اچھا پر فارم نہ کرسکی اور صرف 221 رنز پرآل ٹیم آوٹ ہوگئی اور گرین شرٹس نے 120 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔