Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہینوں نےچوتھی  اننگز میں  کینگروز کو ناکوں چنے چبوا دیئے

شاہینوں نےچوتھی  اننگز میں  کینگروز کو ناکوں چنے چبوا دیئے
December 18, 2016

 برسبین(سپورٹس ڈیسک)شاہینوں نےچوتھی  اننگز میں  کینگروز کو ناکوں چنے چبوا دیے پاکستان نے آٹھ وکٹوں پر تین سو بیاسی رنز بنا لیے گرین کیپس  کو تاریخ رقم کرنے  کیلئے ابھی بھی ایک سو آٹھ رنز درکار ہیں سفر مشکل ضرور لیکن ناممکن نہیں۔

تفصیلات کےمطابق شاہینوں  کی زبردست فائٹ بیک  نے برسبین ٹیسٹ کو دلچسپ بنا دیا منزل  دور سہی لیکن امید باقی ہے۔

برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز پہلے سیشن  میں اظہر علی اور یونس خان نے آسٹریلوی باؤلرز کا  ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن دوسرے سیشن میں  اظہر مصباح اور یونس کے   یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے ایسا لگنے لگا کہ میچ  کچھ ہی دیر میں ختم ہوجائےگا۔ لیکن پھر اسد شفیق اور محمد عامر نے  ساتویں وکٹ کی پارٹنر شپ میں بانوے رنز جوڑ کر آسٹریلوی  ڈریسنگ روم میں بے چینی پھیلا دی۔  محمد عامر  اڑتالیس رنز پر ہمت ہار گئے مگر اسد شفیق ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور آسٹریلیا کیخلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کی کھیل کے آخری اوور میں وہاب ریاض کی وکٹ نے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

 

 تاریخ رقم کرنے کے لیے اسد شفیق اور یاسر شاہ کو کچھ بڑھ کر دکھانا  ہو گا کھیل کے پانچویں روز  جبکہ  صرف دو وکٹیں ہوں ایک سو آٹھ رنزبنانا آسان نہیں  لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔