Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہراہ قراقرم دس روز سے بند‘ ہزاروں مسافر گلگت بلتستان پھنس گئے

شاہراہ قراقرم دس روز سے بند‘ ہزاروں مسافر گلگت بلتستان پھنس گئے
April 11, 2016
سکردو (92نیوز) شاہراہ قراقرم کی بندش کو دس روز گزر گئے۔ ہزاروں مسافر گلگت بلتستان میں پھنس گئے۔ سڑکیں بحال نہ ہونے کی وجہ سے گنگ چھے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق دس دن کے بعد اسکردو سے گلگت کیلئے آج سے راستہ بحال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم بند ہونے سے گلگت بلتستان میں پھنسے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ کوہستا ن کے علاقے میں شاہراہ قراقرم کھولنے کیلئے این ایچ اے اور پاک فوج کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ چلاس گلگت سیکشن پہلے ہی ٹریفک کیلئے کھولا جاچکا ہے جبکہ کوہستان چلاس سیکشن کھولنے کیلئے کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ کوہستان میں مختلف مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی تھی۔