Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہراہ قراقرم بندش، اکتالیس پاکستانی تاجر اور سیاح پاک چین سرحدی علاقے میں محصور، فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

شاہراہ قراقرم بندش، اکتالیس پاکستانی تاجر اور سیاح پاک چین سرحدی علاقے میں محصور، فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
April 8, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث اکتالیس پاکستانی تاجر اور سیاح پاک چین سرحدی علاقے میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے بھی ان کی مدد سے معذوری ظاہر کر دی۔ مصیبت میں  پھنسے ان  پاکستانیوں کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ محصورین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ حالیہ تباہ کن بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ سے شاہراہ قراقرم جگہ جگہ بند ہو گئی۔ پاکستان میں لینڈسلائیڈنگ کے واقعات سے اکتالیس پاکستانی تاجر اور سیاح پاک چین سرحدی علاقے تاش فرغان میں پھنس گئے ہیں۔ 92 نیوز نے مصیبت میں پھنسے ان پاکستانیوں کی فوٹیج حاصل کر لی۔ محصورین کے بقول ان کے پاس آریا ایئرلائن کے ٹکٹ موجود ہیں مگر آریا ائرلائن کی سروس ایک ہفتہ قبل بند ہو گئی جس کے باعث ان کے ٹکٹ ری فنڈ بھی نہیں ہو رہے جبکہ دیگر ایئرلائن کے ٹکٹ خریدنے کے ان کے پاس پیسے نہیں۔ محصورین کا کہنا ہے کہ علاقہ انتہائی بلندی پر ہونے کی وجہ سے انہیں آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے ان کی مدد کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔ ان مصیبت زدہ پاکستانیوں کے ویزوں کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے۔