Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شاہد خاقان عباسی کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی

شاہد خاقان عباسی کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی
July 31, 2017

لاہور(92نیوز)وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگی امیدوار شاہد خاقان عباسی کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی درخواست گزار نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق خدائی خدمت گار نامی تنظیم کے سربراہ محمود اختر نقوی  نےشاہدخاقان عباسی کیخلاف  سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب میں کرپشن سکینڈلز زیر التواء ہیں.درخواست میں الزام لگایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی، جہازوں کی درآمد کے سکینڈلز  بھی زیر التواء  ہیں، درخواستگزار نے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی کو  وزیر اعظم کا انتخاب  لڑنے سے روکاجائے ۔