Saturday, December 3, 2022

شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے ، فردوس عاشق اعوان

شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چوری کا ’’ کھرا‘‘ برطانیہ جارہا ہے ، دیگر ممالک میں بھی جائے گا، شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  چوری اور سینہ زوری نہیں چلے گی،لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، ابھی اور انکشافات ہونے بھی باقی ہیں۔