Tuesday, December 6, 2022

شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مزید 100دن دینے کی تجویز پیش کر دی

شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مزید 100دن دینے کی تجویز پیش کر دی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مزید 100دن کی مہلت دینے کی تجویز دےدی ۔ صحافی کے سوال پر ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت کو سو دن اور دے دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی  نے بھی پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بولے پی ٹی آئی کو  اپنی حرکتوں کے باعث اپوزیشن کی ضرورت ہی نہیں ،عمران خان جس راستے سے جاتے ہیں وہیں سے یوٹرن لیتے ہیں۔ مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے بھی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ملک کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو اپنی بات پر قائم رہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پی ٹی آئی حکومت کے سو دن کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ ہے یوٹرن۔