شاہد خاقان سے بل گیٹس کی ملاقات

نیویارک (92 نیوز) بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے میں شاندار پیشرفت کو سراہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کااعادہ کیا۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے خصوصاً پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی کاوشوں پربل گیٹس کاشکریہ ادا کیا۔