Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شاہد حامد قتل سمیت کئی افراد کا قتل صولت مرزا اپنے انجام کو پہنچ گیا ،کراچی میں تدفین

شاہد حامد قتل سمیت کئی افراد کا قتل صولت مرزا اپنے انجام کو پہنچ گیا ،کراچی میں تدفین
May 12, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد سمیت کئی افراد کا قاتل صولت مرزااپنے انجام کوپہنچ گیا مچھ جیل میں پھانسی کے بعد کراچی میں تدفین کردی گئی۔ تفصلات کے مطابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد، ان کے ڈرائیور، کئی پولیس اہلکاروں اورعام لوگوں کے قتل میں ملوث صولت مرزا کومچھ جیل میں پھانسی کے بعد کراچی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ دوبار سزائے موت ملتوی ہونے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد صولت مرزا کو بارہ مئی کو تختہ دارپرلٹکانے کا عدالتی حکم آیا جس پر مچھ جیل میں عمل درآمدکردیاگیا۔ مجرم کوعلی الصبح پھانسی دے کرلاش ورثاکے حوالے کردی گئی جیل حکام کے مطابق  صولت مرزاکال کوٹھری میں ساری رات قرآن پاک پڑھتا رہا اوراس نے جیل کے ساتھیوں سے معافی بھی مانگی، جس کے بعد اس کا دوبارہ طبی معائنہ ہوا اورمکمل صحت مند ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں پھانسی پرلٹکا دیا گیا۔ صولت مرزاکی میت کوئٹہ سے کراچی لائی گئی، جہاں اس کوایدھی سینٹرمیں غسل دیا گیا اورپھر گلشنِ معمارمیں نمازِ جنازہ اداکرنے کے بعد نیوکراچی قبرستان میں اس کی تدفین کر دی گئی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔