Saturday, July 27, 2024

شاہد آفریدی کی نجم سیٹھی سے ملاقات ،فیئرویل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

شاہد آفریدی کی نجم سیٹھی سے ملاقات ،فیئرویل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
April 23, 2017
دبئی (92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی  نے نجم سیٹھی سے دبئی میں ملاقات کی  ۔ ملاقات میں دیگر معاملات کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر کو فیئرویل دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی  ۔ نائنٹی ٹو نیوز سترا اپریل کو ہی لالہ اور سیٹھی ملاقات کی خبر دے چکا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور لیجنڈ کرکٹر شاہد خان افریدی کے درمیان معاملات بہتر ہوئےہیں  جس کے بعد دبئی میں لالہ اور نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی ہے ۔ نائنٹی ٹو نیوزسترا اپریل کو ہی شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کی ملاقات کے حوالے سے خبر دے چکا ہے۔ لالہ نے تو کہہ دیا تھا کہ پی سی بی سے فئیر ویل کی بھیک نہیں مانگوں گا۔ دبئی میں نجم سیٹھی اور بوم بوم  کی ملاقات سے واضح ہے کہ پی سی بی لیجنڈ کرکٹرز کو فیئرویل دینے کے لیے تیار ہے ۔