Tuesday, February 27, 2024

شاہد آفریدی کی سپرمین بننے کی کوشش ناکام، ٹیم گرین کو بدترین شکست

شاہد آفریدی کی سپرمین بننے کی کوشش ناکام، ٹیم گرین کو بدترین شکست
December 1, 2015
شارجہ (سپورٹس ڈیسک) شاہد آفریدی نے سپراوور میں سپرمین بننے کی کوشش کی اور ٹیم کی شکست کو بدترین بنا دیا۔ قومی ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے سیریز کے آخری میچ میں نہ صرف قیادت کا حق خوب نبھایا بلکہ عمر اکمل کے ساتھ اپنی دوستی بھی خوب نبھائی۔ میچ کا فیصلہ جب سپراوور پر گیا تو شائقین کرکٹ کو یہ تجسس تھا کہ اب اوپننگ کون کرے گا۔ بوم بوم نے ثابت کیا کہ اُن کو میچ جیتنے سے نہیں بلکہ یہ بات سب کو بتانے میں دلچسپی ہے کہ ‘‘میں کپتان ہوں’’۔ کپتان خود عمر اکمل کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے اور پھر وہی ہوا جس کا سب کو ڈر تھا دونوں کھلاڑی ایک اوور کے کھیل میں صرف تین رنز بنا پائے۔ شاہد آفریدی نے خود کو ہی سپرمین سمجھ لیا اور سپراوور کرانے آگئے۔ پھر وہی ہوا جو محلے کی ٹیم کے ساتھ ایسے موقعوں پر ہوتا ہے۔