شاہد آفریدی کی اپنی بیٹی کیلئے شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق
لاہور (92 نیوز) شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کیلئے شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کر دی۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا شاہین کے گھر والوں نے میری بیٹی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ اس حوالے سے دو برس سے دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔
Shaheen's
family approached my family for my daughter. Both families are in
touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be
made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and
off the field.
سابق کپتان کا کہنا ہے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو یہ رشتہ بھی طے پا جائے گا، دعا ہے شاہین شاہ کھیل کے میدان سمیت ہر جگہ کامیابیاں سمیٹے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر کہا لالہ آپ کی دعاؤں کا شکریہ ۔ آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔ اللہ تعالی ہر ایک کے لیے معاملات آسان کرے۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر پر لنڈی کوتل میں جشن منایا گیا ، آتش بازی بھی کی گئی۔ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا ہے منگنی کی باقاعدہ رسم جلد ہو گی۔
بیس سالہ فاسٹ باؤلر کی منگنی کی خبر نے شائقین کرکٹ کو بھی خوشی سے نہال کر دیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی ٹوئٹڑ پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے ۔