Saturday, July 27, 2024

شاہد آفریدی کو آخر کا راپنی خراب پرفارمنس کا احساس ہو ہی گیا

شاہد آفریدی کو آخر کا راپنی خراب پرفارمنس کا احساس ہو ہی گیا
May 2, 2016
  لاہور(92نیوز)دیر لگی آنے میں تم کو شکر ہے پھر بھی آئے تو، دیر سے ہی سہی شاہد آفریدی کو اپنی پرفارمنس خراب ہونے کا احساس ہو گیا۔ کہتے ہیں، کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی پرفارمنس ثابت کر کے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا لیں گے۔ تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی  نے دورہ انگلینڈ سے پہلے بوٹ کیمپ کے لیے جن پینتیس کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے، شاہد آفریدی ان میں شامل نہیں ہیں اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر  پیغام میں کہا کہ وہ  اس سال کاؤنٹی کرکٹ میں  کارکردگی ثابت کر کے ٹیم میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔ لالہ جی کو بالآخر اپنی کارکردگی خراب ہونے کا احساس ہو ہی گیا  جبکہ پہلے وہ یہ بات کہاں مانتے تھے  بلکہ پوچھنے والے  کے سوال  کو ہی  گھٹیا قرار دے کر  اپنا دامن بچا لیتے تھے ۔ لیکن   دورہ انگلینڈ کے بوٹ کیمپ کا حصہ نہ بنائے جانے پر انہیں پتہ چل گیا ہے کہ سوال کرنے والوں کے سوال گھٹیا نہیں، بلکہ حقیقت پر مبنی تھے۔ لالہ جی کے تازہ ترین ٹویٹس پر اب یہی کہا جا سکتا ہے کہ ’’دیر آید، درست آید‘‘ لیکن جناب  اب بھی کچھ نہیں بگڑا، کارکردگی  دکھائیں تو ان کے مداحوں کو بھی  ان کے ٹیم میں واپس آنے کی خوشی ہو گی۔