شاہد آفریدی نے زلزلہ متاثرین کیلئے50لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا

پشاور(92نیوز)بوم بوم آفریدی بھی زلزلے کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کےلئے میدان میں آگئے، شاہد آفریدی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد متاثرین کےلئے پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں داخل زلزلے کےدوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
شاہدآفریدی نے زلزلہ متاثرین سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تمام پاکستانیوں کو متحد ہوکر مدد کرنی چاہیئے۔
اس موقع پرشاہد آفریدی نے خیبرپختونخوا کے متاثرین زلزلہ کے لئے پچاس لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔